24 جون 2013 - 19:30
اٹلی کے سابق وزیراعظم کو سات برس قید کی سزا

اٹلی کی ایک عدالت نے اس ملک کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور ایک کم عمر لڑکی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کے جرم میں سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔

ابنا: رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی پرالزام تھا کہ اس نےایک کم عمر عرب لڑکی سے جنسی تعلق قائم کئے تھے ۔عدالت نے سلویو برلسکونی کو کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔برلسکونی اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ انھوں نے کم عمر جسم فروش عرب لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات برقرار کئے جبکہ مراکش کی خاتون رقاصہ  جو روبی ڈانسر کے طور پر جانی جاتی ہے مسٹر برلسکونی کے ساتھ جنسی تعلقات کی تردید کرتی رہے۔واضح رہے کہ اٹلی میں جسم فروشی جرم نہیں ہے لیکن اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم یا اس کا انتظام کرنا قانوناً جرم ہے۔......./169